6 جون 2015 - 13:02
روسی صدر: نیٹو ممالک پر روس کا اچانک حملہ ایک وہم ہے

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ نیٹو ممالک پر روس کا حملہ، ایک وہم ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اطالوی اخبار سے گفتگو میں کہا ہے کہ بعض ممالک یہ افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ روس نیٹو کے رکن ممالک پر اچانک حملہ کرنا چاہتا ہے۔ ولادیمیر پوتین نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اس سوچ کو غیردانشمندانہ قرار دیا۔
روسی صدر نے کہا کہ بعض ممالک یہ افواہ پھیلا کر اس کا سیاسی فائدہ اٹھانے کے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو اور امریکہ کے فوجی عزائم میں اضافہ ہورہا ہے اور روس بھی اسی خطرے کے پیش نظر اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کررہا ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ میزائیل تجربات پر پابندی کے معاہدے سے امریکہ کے یک طرفہ طور پر نکل جانے کے فیصلے کے بعد ماسکو نے بیلسٹک میزائیل سسٹموں کی تیاری میں کافی پیشرفت کی ہے۔

.......

/169